(علی اکبر)پنجاب کے قائد ایوان کے انتخاب کا معاملہ,تحریک انصاف کے چھینہ گروپ کا چودھری پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق چھینہ گروپ کے ممبران کی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات شروع ہوگئیں۔ملاقات اسمبلی چیمبر میں جاری ہے ۔سلمان داؤد،تیمور علی لالی سمیت دیگر موجود ہیں۔پنجاب میں نئے قائد ایوان کے انتخاب پر غور کیا گیا تاحال انتخاب کے لیے شیڈول جاری نہ ہو سکا۔
پارلیمانی قواعد کے مطابق شیڈول پانچ بجے تک جاری کرنا ہوتا ہے ۔شیڈول جاری نہ ہونے پر کل قائد ایوان کا انتخاب نہیں ہو سکتا ۔کل شیڈول جاری ہونے پر قائد ایوان کا انتخاب اتوار کا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ چودھری پرویز الہی سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں شروع ہوئی ۔ملاقات میں اراکین پنجاب اسمبلی محمد بشارت راجہ، مہندر پال سنگھ، عظمیٰ کاردار، عبداللہ یوسف وڑائچ، باؤ رضوان، وسیم خان بادوزئی، شوکت علی لالیکا، محمد ہاشم ڈوگر، مومنہ وحید شامل تھیں۔
علاوہ ازیں سردار آصف نقی، میاں شفیع محمد، سبین گل، پیر سعید الحسن شاہ، حافظ عمار یاسر، میاں اسلم اقبال، ساجد احمد خان بھٹی، چودھری ظہیرالدین، میاں اسلم اقبال، یاور عباس بخاری، ہاشم جواں بخت، حافظ عمار یاسر، شاہدہ ملک ،طارق تارڑ، محسن لغاری، اویس دریشک، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق بھی شامل تھے۔