(ویب ڈیسک)رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں، دفتری اوقات کار کے بعد بینکوں کےاوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پیر سے جمعرات تک بینک عوامی لین دین کے لئےصبح 10 سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گےجب کہ جمعےکوبینک عوامی لین دین صبح 10 سے ایک بجے تک کھلے ہوں گے۔
رمضان المبارک میں بینکوں کےآفس ٹائمنگ پیر سے جمعرات صبح 10 سے 4 بجے تک ہوں گی جب کہ جمعہ کو صبح 10سے دوپہر ایک تک ٹائمنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ ماہِ رمضان میں سکولوں کے نئے اوقات کار ہوں گے، سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اوقات کار جاری کردیے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےجاری کیے گئے نئے اوقات کار کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی، جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔
ڈبل شفٹ سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے، چھٹی سوا گیارہ بجے ہوگی۔ سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے گیارہ بجے لگیں گے،چھٹی ساڑھے تین بجے ہوگی، جبکہ ڈبل شفٹ میں جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ 2 بجے لگے گی، اور پانچ بجے چھٹی ہوگی۔