ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور ایم پی اے کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

حمزہ شہباز ، جگنو محسن
کیپشن: Hamza Shehbaz, Jugnu Mohsin
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے باضابطہ طورپر  ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

آزاد رکن پنجاب اسمبلی  جگنو محسن کا حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اور انکے بڑوں کی شکر گزار ہوں ہمیشہ عزت دی۔شریف فیملی سے  تعلق ہمارا بہت پرانا ہے ۔ میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑی اور اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے نوازا۔ عطاء تارڑ سے رابطے میں رہیں اور میں نے بتایا کہ حکمران جماعت  میں شمولیت اختیار نہیں کرنا چاہتی ۔ حلقے کے لوگوں کے کام کرنے ہیں اور تجویز دی گئی کہ آزاد حیثیت برقرار رکھیں۔ وقت آنے پر آپ سے بات کی جائے گی اور جب پچھلے سال اپوزیشن کے استعفوں کی بات کی گئی تو میں نے نواز شریف کو کہا کہ میرا استعفیٰ حاضر ہے ۔ جب کہیں گے تو استعفیٰ سپیکر کی میز پر ہوگا۔

۔ حمزہ شہباز نے جگنو محسن کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چار سال میں ایک بات سچی کی وہ تھی سونامی والی تباہی والی۔ہر طرف تباہی ہی تباہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہاں ایک دوسرے کی عزت اچھالنے کو اچھا سمجھا جاتا ہے۔ اسے شاباش ملتی ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ بندوق کے نشانے والی کون سی جمہوریت ہے۔ ہمارے تمام قائدین کو جیل میں ڈالا گیا۔این سی اے کی رپورٹ میں سب سامنے آ گیا۔قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور اب مگرمچھ کے آنسو روتے ہیں۔سفارتی تعلقات کا مزاق بناتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

یادرہے گذشتہ روز میاں نوازشریف نے  آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کو ٹیلی فون کیا تھا اور ن لیگ میں شمولیت کے لئے کہا گیا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor