پاکستان آنےو الے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری

Islamabad International airport
کیپشن: Islamabad International airport
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:  پاکستان کا سفر کرنیوالے فضائی مسافروں کے لئے پابندیاں ختم ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  فضائی مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزی میں  اندرون ملک دوران پرواز فیس ماسک پہننے کی شرط ختم کردی گئی ہے اسی طرح 15سال سے اوپر کرونا ویکسین لگوانے والے مسافر اندرون ملک فضائی سفر کر سکیں گے جبکہ  12 سال سے اوپر مکمل ویکسینیڈ مسافر پاکستان کا سفر کر سکیں گئے۔12سال سے کم عمر پاکستانی مسافر بغیر ویکسین سرٹیفیکیٹ پاکستان کا سفر کر سکیں گئے۔

پاکستانی ڈی پورٹ مسافروں کو ویکسین سرٹیفیکیٹ سے استثنا حاصل ہو گا تاہم بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کا ائیرپورٹس پر انٹیجن کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔وہ مسافر جنکو ڈاکٹرز کی جانب سے  کسی وجوہات کے باعث ویکیسین نہ لگوانے کی ہدایات ہو گئی وہ رپورٹ دکھاکر سفر کر سکیں گئے۔18سال سے کم عمر غیر ملکی مسافر بھی بغیر کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ کے سفر کر سکیں گئے۔کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ سے استثنا والے مسافروں کو کرونا پی سی آر نیگٹیو رہورٹ دیکھانا لازمی ہو گا۔ پاکستان آنے سے قبل تمام مسافروں کو پاس ٹریک ایپ پر ڈیٹا درج کرنا لازمی ہو گا۔