ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے افسران و ملازمین کی موجیں لگ گئیں 

LDA offices Lahore
کیپشن: LDA offices Lahore
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب : ایل ڈی اے کے تمام ملازمین کو حکومت پنجاب کے سپیشل الاونس کی طرف سے پراسپیرٹی الاونس دینے کی منظوری  دیدی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بنیادی تنخواہ کے پچیس فیصد الاونس کا اطلاق یکم جنوری دوہزار بائیس سے ہوگا ۔پراسپریٹی الاونس سے ایل ڈی اے خزانے پر مجموعی طور پر نو کروڑ بیس لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔ ایل ڈی اے نے گزشتہ روز گورننگ باڈی کے اجلاس سے پراسپئیرٹی الاونس کی منظوری لی۔ الاونس رواں مالی سال میں بجٹ ہیڈ کے سرپلس سے ادا کیا جائے گا۔۔

یادرہے اس سے قبل بھی ایل ڈی اے نے اتھارٹی سے ڈسپییرٹی الاونس کے نام پر منظوری لینا چاہی تھی ۔ اس حوالے سے ورکنگ پیپر میں کہا گیا تھا کہ ایل ڈی اے افسران و ملازمین کو دن رات حکومتی منصوبوں پر کام کرنے کے عوض الاونس دیا جائے۔ الاؤنس دینے سے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔