کورونا کے بڑھتے وار، ایل ڈی اے نے اہم فیصلہ کرلیا

ایل ڈی آفس میں کورونا
کیپشن: LDA Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے وار ، ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کو پانچ اپریل سے آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے نئے احکامات جاری کر دیئے۔ پانچ اپریل سے ون ونڈو سیل کے اوقات کار دن نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔ شہری آنے سے پہلے آن لائن اپوائنٹمنٹ حاصل کریں۔ ایل ڈی اے نے ویب سائٹ پر خصوصی پورٹل بنا دیا ہے۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق درخواست گزاروں کو اپوائنٹمنٹ کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جائے گی۔ ون ونڈو سیل پر آنے والے تمام افراد کا تھرمل سکینرسے درجہ حرارت چیک کیاجائے گا۔  98.6درجہ فارن ہائٹ سے زیادہ ہونے کی صورت میں انہیں اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بزرگ اور معذور افراد ون ونڈوسیل پر اپنے ہمراہ ایک معاون لا سکتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یو کے ا یڈ کے تعاون سے سینٹری ورکرز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس کی تقسیم کردی گئیں۔
تقریب میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او اور یو کے ایڈ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کے حوالے سے مبارکباد دی گئی اور دعا کروائی گئی۔

سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملازمین کے مسائل سننے اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان نے سینٹری ورکرز میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ سی ای او کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ ہمارے ورکرز ہمارےسپر ہیرو ہیں، وبا کے دنوں میں بھی بھرپور کام اور کورونا کا بطور فرنٹ لائن ورکرز سامنا کرنے پرتعریف کے حقدار ہیں۔