عدالت نےٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا

عدالت نےٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ)پشاور ہائی کورٹ کا مشہور سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک سے پابندی اٹھانے کا معاملہ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹِک ٹاک ایپ پر عائد پابندی ہٹا دی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت سروس فراہم کنندگان کو ٹِک ٹاک ایپ سے پابندی اٹھانے کے لئے ہدایات جا ری کر دی ہیں۔تاہم، ٹک ٹاک ایپ کی انتظامیہ کو بتایا گیا کہ پی ای سی اے کی دفعات اور معزز عدالت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد تک عدم رسائی کو یقینی بنایا جائے۔پشاور ہائی کورٹ نے آج ٹِک ٹاک سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد ایپ کو کھولنے کی ہدایت کی تھی۔قبل ازیں 11 مارچ 2021 کوٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی اس شرط پر ہٹا دی ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چیف جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے سے متعلق ایک مختصر فیصلہ جاری کیا ہے جس کا ٹاک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کمپنی نے کہا ہے کے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کی دوبارہ بحالی پر خوش ہیں، ٹک ٹاک کی بحالی محفوظ اور مثبت آن لائن کمیونٹی کوفروغ دینے کے لئے ٹک ٹاک کے عزم کا ثبوت ہے، ٹک ٹاک نے پاکستانی باصلاحیت تخلیق کاروں کوایک پلیٹ فارم فراہم کیا ،ٹک ٹاک انتظامیہ پی ٹی اے کے ساتھ جاری بامعنی مذاکرات اور تعاون سے تمام تر اقدامات یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

ٹک ٹاک پی ٹی اے کی جانب سے مستحکم ماحول کی فراہمی سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے پر امید ہے۔ٹک ٹاک پاکستانی تخلیق کاروں کیلئے اہم معاشی مواقع کھلے رکھنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer