رائل پارک (زین مدنی ) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ' ہدایت کارہ اور پروڈیوسر سکینہ سموں نے اپنی دوسری فلم کا بھی اعلان کر دیا جس میں شہریار منور، اسد صدیقی اور حمائمہ ملک اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سکینہ سمنوں نے اپنی ایک اور فلم کی تیاری شروع کر دی، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں سکینہ سموں کا کہنا تھا کہ میں اپنی اگلی فلم کے بارے اعلان کر رہی ہوں، مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ شہریار منور صدیقی اور اسد صدیقی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
سکینہ سموں کا مزید کہنا تھا کہ میری یہ فلم سچے واقعات اور کریکٹرز پر مشتمل رومانوی کہانی ہوگی، اس کا اسکرپٹ ایسا ہے جس کا میں عشروں سے انتظار کر رہی تھی۔
ایک اور پوسٹ میں سکینہ سموں نے اپنی فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم میں حمائمہ ملک بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
یاد رہے کہ سکینہ سموں نے گزشتہ برس فیچر فلم انتظار سے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کا تھا اور اب انہوں نے اپنی دوسری فلم کا اعلان کیا ہے۔