ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کورونا کا فری ٹیسٹ کہاں سے کروائیں؟ کمشنر لاہور نے آگاہ کردیا

Free coronavirus test Lahore
کیپشن: Free coronavirus test Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صوبائی دارالحکومت لاہور کو کورونا کی تیسری لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مزید 30 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ 1708 افراد  موذی  وائرس  کا شکار ہوگئے، 18 بچوں سمیت 697 مریض لاہور کے سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حکومت کی جانب سے کورنا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا،  تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چالان اور مقدمات درج کیے جارہے ہیں، اب تک ماسک نہ پہننے پر 407 مقدمات جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 438 مقدمات درج  کیے گئے۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کورونا ویکسین لگوانے کی ترویج کے لئے متحرک ہوگئے، کمشنر لاہور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سورہ المائدہ کی آیت کا ترجمہ شئیر کیا،  "جس نے ایک انسان کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی"۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے شہریوں سے کورونا ویکسین کے پراپیگنڈے پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کورونا ٹیسٹ مکمل طور پر فری کیے جارہے ہیں، کہیں بھی فیس وصول نہیں کی جارہی ہے۔ شہری کورونا کا فری ٹیسٹ کروانے کیلئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں، انہیں ایریا کے لحاظ سے ٹیسٹ سینٹر بارے آگاہ کردیا جائے گا۔

کمشنر لاہور نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ  کرنے پر لاک ڈاؤن بڑھانے کا عندیہ دیدیا، کہتےہیں شہری سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور گھروں میں محدود رہیں تاکہ خود کو اور اپنے پیاروں کو موذی وائرس سے محفوظ رکھ سکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer