سٹی42:پارلیمنٹ ہاﺅس میں کورونا کیسز کی صورتحال تشویش ناک ہو گئی۔ پارلیمنٹ کی عمارت کو ایک بار پھر بند کرنے پر غور، دونوں سیکرٹریٹ کے اعلی افسران بھی کورونا کی زد میں آگئے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں کرونا کیسز کی شرح 30 فیصد سے بھی بڑھ گئی جس پرقومی اسمبلی دونوں ایوانوں کے سیکرٹریز نے بھی سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو دو ہفتوں کے لیے عمارت بند کرنے کی تجویز دے دی۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کے متعدد شعبہ جات بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، کئی افسران اور ملازمین میں کرونا کیسز کی تصدیق، قرنطینہ کر دیا گیا۔ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں بھی وزارتوں کے 50 سے 70 افسران کی شرکت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کئی اراکین چیئرمین کمیٹی اور وزراءماسک تک استعمال نہیں کر رہے۔
دوسری جانب ایوان وزیر اعلی پنجاب وزیر اعلی کا دفتر بھی کورونا کے نشانے پر آ گیا، ایک ہفتے میں دو ملازمین کورونا سے جاں بحق ہو گئے۔ وزیر اعلی کے پروٹوکول افسر حامد رضا اور ویٹر جاوید کورونا سے جاں بحق ہوئے ایک ہفتے کے دورانیہ میں دس سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلی کی انتظامی کے علاوہ دیگر ملاقاتوں کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔