ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب کوئی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سے پہلے سو بار سوچے گا 

many cases registered
کیپشن: corona sops violation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آ گئی ،بغیر ماسک 407 مقدمات جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 438 مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی 438 جبکہ مجموعی طور پر 845 مقدمات درج کئے گئے۔لاہور سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 56 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 89 مقدمات درج کئے گئے، کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 80 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 27 مقدمات ، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بغیر ماسک 134 جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 234 مقدمات ،اقبال ٹاؤن میں بغیر ماسک 60 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 43 مقدمات درج کئے گئے۔
 سول لائنز ڈویژن میں بغیر ماسک 43 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 39 مقدمات درج جبکہ صدر ڈویژن میں بغیر ماسک 07 اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 84 مقدمات درج کئے گئے۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے ۔ اس ضمن میں پولیس، ضلعی حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ، کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کےلیے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے حکم دیا ہے کہ بغیر ماسک اور سماجی فاصلوں کو یقینی نہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہالاہور، کورونا وباءمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے احتیاط برتنا ہوگی، ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ناکہ بندی بھی کی جائے ۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔