حکومت نے ٹیکسوں کی وصولی موخر کردی

حکومت نے ٹیکسوں کی وصولی موخر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصرکھوکھر ) حکومت پنجاب نے3ماہ کے لئے ٹیکسوں کی وصولی موخر کر دی,محکمہ بورڈ آف ریونیو نےسٹیمپ ڈیوٹی سمیت دیگرٹیکسوں کی وصولی موخر کی,18ارب روپےکےٹیکسوں کی وصولی 3ماہ کےلئے موخر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں لاعلاج مرض کورونا وائرس کی وجہ سے حالات کافی سنگین ہوچکے ہیں،پنجاب حکومت نے اقدامات کرتے ہوئے لاک ڈاون لگا دیا،اس کے علاوہ ٹیکس وصولیوں کو   موخر کر دیا,محکمہ بورڈ آف ریونیو نےسٹیمپ ڈیوٹی سمیت دیگرٹیکسوں کی وصولی موخر کی,18ارب روپےکےٹیکسوں کی وصولی 3ماہ کےلئے موخر کی گئی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہناتھا کہ 18ارب روپے کے صوبائی ٹیکسوں کی چھوٹ سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا,ایک ایک لمحہ عوام کی زندگیوں محفوظ بنانے کیلئے وقف ہے متاثر ہ مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کررہے ہیں صوبے میں قرنطینہ مراکز کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھاکہ پنجاب حکومت عام آدمی کو معاشی اثرات سے بچانے کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات کرے گی,وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وائرس کی وباء کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہی ہمارا ہر قدم کورونا وائرس کے سدباب کیلئے اٹھ رہا ہے۔

جبکہ  ایف بی آر نےبھی فروری کے فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 12اپریل تک توسیع کردی,ایف بی آر کے سیکنڈسیکرٹری ان لینڈریونیو آپریشنز خالد محمود نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں کورونا وائرس باعث پنجاب حکومت کی جانب سے تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چھوٹے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے, پنجاب سے کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور صوبے میں متاثرین کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer