ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس ماسک کورونا کے پھیلاو کا سبب بن سکتا ہے

فیس ماسک کورونا کے پھیلاو کا سبب بن سکتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: ملک بھر میں کورونا کیسزمیں روزانہ کی بنیاد پراضافہ، مگرشہریوں کا غیرسنجیدہ رویہ اور بے احتیاطی جوں کی توں برقرار، وائرس کےپھیلاو کوروکنےمیں فیس ماسک مددگار ثابت لیکن فٹ پاتھ اورسڑک کنارے فروخت ہونے والےماسک کورونا کےپھیلاو کاسبب بھی بن سکتے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاو کے لیےاحیتاط ضروری، احتیاطی تدابیر کے طور پرماسک کااستعمال لازمی قراردیا جارہا ہے. میڈیکل سٹورز سے سرجیکل ماسک نہ ملنے پرشہری سڑک کنارے موجود ماسک فروشوں سے کپڑے کے ماسک خریدنے پر مجبور ہیں۔
لاہورکی اہم فٹ پاتھ اور سٹرک کنارے موجود درجنوں ماسک فروش کورونا کی حساسیت سےناواقف معلوم ہوتےہیں، ماسک فروش توشاید صورتحال کی سنگینی سےناواقف ہیں ہی مگرشہری بھی لاپرواہی اورغیرسنجیدہ رویہ اپنائےہوئےہیں، سڑکوں پر فروخت ہونے والےان ماسک کو خریدنےوالےکم جبکہ انکومنہ پرلگا کر ٹرائی کرنےوالے سینکڑوں افراد روز نظرآتے ہیں۔
شہری ماسک کوہاتھ لگاتے،منہ پرچڑھا کردیکھتےاور پسند نہ آنے پردکان دار کو واپس تھما دیتےہیں، اس طرح سےیہ ماسک کئی ہاتھوں اور چہروں کی زینت بننے کےبعد کسی خریدار کے استعمال میں آتا ہے، اسی صورتحال میں سوال یہ ہےکہ کیا یہ ماسک جراثیم سےپاک ہیں،شاید ہم میں سےکوئی بھی اس کورونا خطرے سےباہر نہیں۔
کاروبار کےمعاملات اپنی جگہ مگرانسانی زندگیوں کےساتھ کھلواڑ کرنے والوں کواحساس ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے،اورشہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل درآمد کرنا چاہیےتاکہ خطرناک وبا سےمحفوظ رہا جا سکے۔