ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس نے گھروں کو سکول میں تبدیل کردیا

 کورونا وائرس نے گھروں کو سکول میں تبدیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)اب گھر بیٹھے پڑھائی آسان اور بلکل فری،  حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کیلئے تعلیمی ٹی وی چینل ’’ تعلیم گھر ‘‘ شروع کردیا گیا۔

  حکومت پنجاب نے بچوں تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کیلئے  تعلیم گھر نامی کیبل چینل،  ویب سائٹ اور ایپ لانچ کردی ہے جس سے طلبا ویب سائٹ سے لیسن پلان حاصل کرنے کے بعد مقامی کیبل آپریٹر کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

کورونا وائرس نے گھروں کو سکول میں تبدیل کردیا،ہر گھر تک تعلیم کی رسائی کیلئے آج سے تعلیمی ٹی وی چینل ’’ تعلیم گھر ‘‘ کا آغاز  کردیا گیا،روزانہ  تعلیم گھر  صبح نو بجے سے دوپہر بارہ بجے تک کیبل چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارے بچے گھروں تک محدود ہیں، اس دوران ہر گھر تک تعلیم کی رسائی کیلئے تعلیمی ٹی وی چینل ’’ تعلیم گھر ‘‘  کیبل چینل پر براہ راست نشر  کیا جا رہا ہے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دن بدن  کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، اب تک ملک بھر میں 2006 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں  جبکہ 26 افراد موت کے منہ چلے گئے ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer