یاور ذوالفقار: لاہور بار ایسوسی ایشن کا بڑا اقدام، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر لاہور بار کل وکلا میں امدادی چیک تقسیم کرے گی۔
لاہور بار ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر لاہور بار کل وکلا میں امدادی چیک تقسیم کرے گی ۔صدر لاہور بار جی اے خان طارق اپنی قیادت کے ہمراہ کمیٹی روم میں امدادی چیک تقسیم کریں گے، لاہور بارکے عہدیداران مخیر وکلا کی جانب سے دی جانیوالی دس لاکھ روپے کی امداد کے چیک تقسیم کریں گے۔
لاہور بار نے وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے بینک اکاؤنٹ قائم کیا تھا اور لاک ڈاون کے دوران وکلاء کی فلاح وبہبود کا بھرپور خیال رکھنے کا اعلان کیا تھا۔