ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا سستا ہوگیا

سونا سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی۔  خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مابق رواں کا روباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 1500 روپے کمی ہوگئی ہے اور خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔
22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 87 ہزار 541 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ   ہفتے بھی سونے کی  قیمتوں میں   اضافہ ہوا تھا جس سےخالص 24 قیراط فی تولہ  سونا 95ہزار روپے کا ہوگیا اور 22 قراط فی تولہ  سونا 87083 روپے کا ہوگیا اور 10 گرام چاندی 950 روپے کی ہوگئی۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے  کہ عالمی منڈیوں میں سونے کی تجارت میں تیزی دیکھی جارہی ہے، کرونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت زوال پذیر ہے، اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار سونے کی خریداری کررہے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ 
 یاد رہے کہ پنجاب  حکومت نے  صوبے میں دو ہفتے کیلئے لاک ڈاون کا اعلان  کردیا تھا، فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، میڈیکل سٹور اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہنے کا کہا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer