پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اہم کام کا آغاز کردیا

 پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اہم کام کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) کوروناوائرس کےپھیلاؤکے خلاف جنگ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن بھی میدان عمل میں آگئی.

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثرہ ہیں،لاعلاج وبائی مرض کے خلاف جنگ میں ملک کے تقریبا سب ہی ادارے اپنا اپنا کرراد ادا کر رہے ہیں، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن  نے بھی مہلک وائرس کے پھیلاو کو روکنےکے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا,پی اواےنےملک بھرمیں ایتھلیٹس کےذریعے لوگوں میں آگاہی مہم چلانےکافیصلہ کیا.

پی اواے حکام کا کہناتھا کہ ایتھلیٹس معاشی مشکلات کاشکارشہریوں کی مددکے لئے کرداراداکریں گے، اولمپک فیملی مشکل گھڑی میں قوم اورحکومت کے ساتھ کھڑی ہے،پوری قوم نےمل کراس مشکل گھڑی کامقابلہ کرناہے ,ایتھلیٹس اورآفیشلزمتاثرہ علاقوں کی نشاندہی میں حکومت کی مددکرینگے، رضاکارانہ طورپر کام کرنےکےخواہش مند ایتھلیٹس ،آفیشلز کورابطےکی ہدایت کی گئی.

کھلاڑی اورآفیشلزدوردرازکےمتاثرین تک پہنچنےمیں مددگار ہوں گے،پی اواےسےملحقہ یونٹس اوراداروں کو6اپریل تک ڈیٹافراہم کرنےکی ہدایت کردی .

M .SAJID .KHAN

Content Writer