(عثمان علیم) کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر شہر میں سرگرم گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 46 ہزار کے جرمانے ، 15 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔
کورونا وائرس کے خدشات بڑھنے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروش سرگرم ہوگئے، ضلعی انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے 321 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جہاں 55 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا تھا کہ خلاف ورزیاں سامنے آنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ چالیس ہزار آٹھ سو روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں، 15 گراں فروشوں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا جبکہ 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔