(مانیٹرنگ ڈیسک) خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو مایہ ناز پاکستانی ڈرامہ ’ آنگن ٹیڑھا‘ دوبارہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے پاکستان کے مشہورومعروف ڈرامہ ’ آنگن ٹیڑھا‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کالج میں زیرتعلیم تھیں تب وہ واپسی پر چند ہی چیزیں گھر لے کرجاتی تھیں جن میں سے ایک ’ آنگن ٹیڑھا‘ کی ڈی وی ڈی ہوا کرتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ ہراتوار جب بھی انہیں فراغت ہوتی تھی تووہ ایک گندے سے صوفے پربیٹھ کرآئس کریم کھاتے ہوئے ڈرامہ دیکھتی تھیں۔ وہ ڈرامہ انہیں بہت ہنساتا تھا۔
ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو کہا کہ وہ ’ آنگن ٹیڑھا‘ کو دیکھیں اور اگر دیکھ چکے ہیں تو دوبارہ دیکھیں کیونکہ یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے، ڈرامہ کے لکھاری انور مقصود اور اس ڈرامہ کے تمام کردار سلیم ناصر، بشریٰ آپا، شکیل صاحب، واقعی ان سب کی کیا بات ہے۔