کورونا سے متاثر ہونے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہمایوں سعید

کورونا سے متاثر ہونے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہمایوں سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذین مدنی )اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں، گھرمیں رہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اداکار ہمایوں سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لوگوں کو کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر آپ لوگوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ آپ گھر میں رہیں اور حکومت کی ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی طبعیت کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے ویڈیو میں حکومتی ہیلپ لائن کا نمبر بھی بتایا۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید کے علاوہ متعدد فنکار کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور افراتفری سے پرہیز کرنے کے مشورے دیتے نظر آرہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer