ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سویپ، سینئر کرکٹرز کا ردعمل

آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سویپ، سینئر کرکٹرز کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) ورلڈ کپ سے قبل عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں کلین سویپ، سٹار کرکٹرز نے قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کو ورلڈکپ کے لئے اہم مشورے دے دئیے، ٹیسٹ کرکٹرز محمد عرفان، محمد آصف اور ہمایوں فرحت کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے ان فارم کھلاڑیوں پر انحصار کیا جائے۔

ورلڈ کپ سے پہلےعالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شاہینوں کی کلین سویپ شکست نے ٹیم کی تیاریوں پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کردیئے۔ آسٹریلیا بعد سٹار کرکٹرز نےقومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کو ورلڈکپ کے لئے مشورے دے دیئے۔

ٹیسٹ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کا کہناہے کہ کینگروز کے ہاتھوں شکست سے ٹیم کا مورال گرا ہوگا، عابد علی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باولرز کی ایک جیسی سپیڈ ہے، اس لئے محمد عامر سمیت جو بھی باؤلر ردھم میں ہے اس کو موقع دیا جائے۔

اسی طرح ٹیسٹ وکٹ کیپر ہمایوں فرحت کا کہنا تھا کہ عابد علی، حارث سہیل اور محمد رضوان کے پرفارم کرنے کے بعد سلیکشن کمیٹی پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

سٹار کرکٹرز کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا انتخاب کرتے وقت مصلحتوں کا شکار ہونے کی بجائے میرٹ کو ترجیح دی جائے۔