پٹرول کی قیمت میں اضافہ،اپوزیشن،عوام سراپا احتجاج

پٹرول کی قیمت میں اضافہ،اپوزیشن،عوام سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تیل قیمتوں میں اضافے پر عوام،اپوزیشن جماعتیں ،ٹریڈ یونینز سبھی ناراض،احتجاج شروع کردیا،ٹرانسپورٹرز نے اجلاس بلالیا،آج بڑا اعلان کرینگے۔

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔ مہنگائی کی سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کردیا۔ قیمتوں میں اضافے کے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے۔

ادھر مرکزی ترجمان پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، جعلی مینڈیٹ پر آئی حکومت قوم سے ووٹ نہ دینے کا انتقام لے رہی ہے، کہاں ہیں وہ وعدے جوانتخابات سے قبل کئے گئے تھے،عمران حکومت خزانے اور عوام کی جیبوں کو جونک کی طرح چمٹ گئی ہے۔

جماعت اسلامی نے پپڑول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، مظاہرین نے وحدت روڈ کی ایک طرف ٹریفک کے لیے بلاک کردی، پٹرول کی قیمتیں نامنظور ،منظور ، پٹرول بم نامنظور نامنظور کے نعرے، دو نہیں ایک پاکستان حکومت نے عوام کو اپریل فُول بنا دیا ہے کے نعرے لگائے گئے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا،چیئرمین نثار حسین جعفری ٹرانسپورٹرز نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، الائنس میں شامل تمام پاکستان کی ڈمپر،ٹرک،ٹریلر،آئل ٹینکر اور بسوں کی ایسوسی ایشن شامل باہمی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer