وزیراعظم کا نیا امتحان شروع، شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین آمنے سامنے

وزیراعظم کا نیا امتحان شروع، شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پاکستان تحریک انصاف کےسابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کارد عمل بھی سامنے آگیا،میں جہاں بھی جاتا ہوں وزیراعظم کی مرضی،خواہش پرجاتاہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورسابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے درمیان سرد جنگ پھر شروع ہوگئی، ان کا کہناتھاکہ سیاسی معاملات پرمیں صرف وزیر اعظم کوجواب دہ ہوں، پاکستان کی خدمت میراحق ہے اوراس حق کوشاہ محمودسمیت کوئی بھی مجھ سےچھین نہیں سکتا،ان کاکہناتھاکہ وہ کسی کی مرضی سے نہیں اپنی مرضی سےکریں گے۔

واضح رہےکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے بیان میں کہاتھاکہ جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے،جہانگیر ترین میں بہت صلاحیت ہے لیکن انہیں پارٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کرنی چاہئیے، ان کے اس عمل سے چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک ہے، جب آپ سرکاری اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں تو عدالتی فیصلے کی توہین ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاتھاکہ جہانگیر ترین ضرور خدمت کریں، کیا خدمت صرف میٹنگ کی صدارت سے ہو سکتی ہے؟خدمت رولز اور بزنس کی خلاف ورزی سے نہیں ہوتی،جہانگیر ترین سے گزارش ہے وہ پارٹی اجلاس میں نہ بیٹھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer