ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب نے امریکی شہری کی خواہش پوری کردی

گورنر پنجاب نے امریکی شہری کی خواہش پوری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شوق کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، امریکی شہری رکشہ چلا کرکراچی سے لاہور پہنچ گیا،لاہورپہنچنےپرشاندار استقبال اورگورنر پنجاب سےملاقات کی۔

تفصیلات کےمطابق امریکی شہری الیگزینڈررکشہ چلاتے ہوئے کراچی سے لاہور پہنچا،جہاں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاوس میں امریکی شہری کا استقبال کیا،گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کا کہناتھا کہ امریکی شہری الیگزینڈر المعروف سکندر رکشے والا کو لاہورآنےپرخوش آمدید کہتے ہیں،اور ان کے اس شوق کو سراہتے ہیں۔

الیگزینڈر کی فرمائش پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی رکشہ چلایا، اس موقع پر گورنر پنجاب نے امریکی شہری الیگزینڈر سے آدھا گھنٹہ سے زائد ملاقات کی جس میں ان کے سفر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer