(ندیم خالد) زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا زخمی ڈولفن فورس کا اہلکار جناح ہسپتال میں چل بسا،چند روز قبل کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اہلکار جناح ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا جو جان بر نہ ہوسکا،چند روز قبل اہلکار کو جناح ہسپتال انڈر پاس پر حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ٹرک نے اہلکار کی موٹر بائیک کو ٹکر دے ماری تھی۔
حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ڈولفن فورس کے اہلکار کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں چند روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔