ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان کو صلح کروانا مہنگا پڑ گیا

نوجوان کو صلح کروانا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد)تھانہ سبزاہ زار کی حدود بی بلاک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں29 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دکانداراوردکان مالک کی لڑائی چھڑوانےوالےکوصلح کروانامہنگا پڑاگیا، دکاندار نےساتھیوں سےمل کرمحکمہ پولیس کے باربر نبیل پرفائرنگ کردی،نبیل کی ٹانگ پر گولی لگی،زخمی کے بھائی اظہر کا کہناتھا کہ فائرنگ کرنیوالے ملزمان میں یاسین ، وقار ، نصیر اور منیرشامل ہیں،زخمی نبیل اور ملزم یاسین کی سبزہ زارمیں ساتھ ساتھ دکانیں ہیں۔

پولیس کانسٹیبل نبیل کی سلون کی دکان جبکہ ملزم یاسین کی الیکٹریشن کی دکان ہے،ملزم یاسین کا دکان مالک کیساتھ جھگڑا ہوا تھا،میرا بھائی نبیل جھگڑا چھڑوانے گیا تو ملزمان نے غصے میں آکر فائرنگ کر دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer