توقیر اکرم:پاکستان پیپلز پارٹی کا سلامت پورہ میں جلسہ، صدر پنجاب حاجی عزیز الرحمان چن، جنرل سیکرٹری اسرار احمد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔جنرل سیکرٹری اسرار احمد بٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غریب عوام کے لیے کوئی سہولت نہیں۔
سلامت پورہ میں ہونے والے جلسے میں انفارمینشن سیکرٹری عابد حسین صدیقی، ثمینہ طارق، فہمیہ شاہین، رفعت بیگم سمیت کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پرعزیز الرحمان چن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 2018میں کامیابی حاصل کرے گی یہ واحد جماعت ہے جوغریبوں کے مسائل کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
جنرل سیکرٹری اسرار احمد بٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غریب عوام کے لیے کوئی سہولت نہیں،ن لیگ کی حکومت نے ہر پاکستانی کو قرضے میں ڈبو دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت پنجاب اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔