رمل دلدار: پنجاب یونیورسٹی میں قدرت کے حسین رنگوں میں ملبوس نایاب نسل کے خوبصورت پرندوں کی نما ئش کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
جامعہ پنجاب میں ینگ رپورٹرز ایسوسی ایشن اور پنچھی میلہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقدہ رنگا رنگ تقریب کو پرندوں کے شوقین افراد کی بڑی تعد اد دیکھنے آئی۔ چہچہا تے پرندوں کی سریلی آوازوں سے شہری خوب محظوظ ہو تے رہے، اس موقع پر شر کاء اپنے پسندیدہ پرندوں کے ساتھ سیلفیا ں بھی بنواتے رہے۔
شہر یوں کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد نہ صرف عوام میں پرندوں کی اہمیت کواجاگر کرنا ہے بلکہ انکی دیکھ بھال کے حوالے سے آگاہی بھی ملتی ہے۔
پنچھی میلے میں شہریوں نے جہاں پرندوں کی موجودگی کو خوش آئیند قرار دیا وہیں اس امر کا احساس بھی دلایا کہ حکومت ایسے تفریحی ایونٹس پرخصوصی توجہ دے۔