لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے

لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادریآج اپنا مذہبی تہوار "ایسٹر"  عقیدت واحترام سے منارہی ہے، اسی سلسلے میں لاہور کے گرجا گھروں میں بھی خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹی فورٹی ٹو کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹرکی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، لاہورمیں مسیحی برادری ایسٹر آج عقیدت و احترام سے منارہی ہے، اسی سلسلے میں لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر سینٹ میری چرچ، کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامت کیے گئے ہیں۔ گرجا گھروں کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابرکےشریک ہیں، ایسٹر مستحق افراد کیساتھ وقت گزارنے اور خوشیاں باٹنے کا نام ہے، بھائی چارہ، باہمی ہم آہنگی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کا خاصہ ہے۔

واضح رہے کہ ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے جس کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے۔